بھارتی اداکار ای اے راجندرن انتقال کر گئے

Indian film industry in mourning; legendary actor passes away at 71
ممبئی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ای اے راجندرن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای اے راجندرن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور جمعرات کو انتقال کرگئے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ان کے آبائی علاقے تری تھلور میں ادا کی جائیں گی۔
ای اے راجندرن کا تعلق ایک معروف فنکار گھرانے سے تھا۔ وہ اداکار موکیش کے بہنوئی اور معروف تھیٹر ڈائریکٹر او مادھون کے داماد تھے۔ انہوں نے او مادھون کی بیٹی اور موکیش کی بہن سندھیا سے شادی کی اور کولم میں سکونت اختیار کی۔
راجندرن نے 1981 میں فلم "گریشمن” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آخری فلم "اورو پرم کلیاٹم” 2023 میں ریلیز ہوئی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












