جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

عینا آصف کے ساتھ سیٹ پر کیا ہوتا رہا؟ اداکارہ نے انڈسٹری کے تلخ حقائق بے نقاب کردیے

27 مارچ, 2026 10:59

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں شوبز کی اندرونی فضا پر روشنی ڈالی ہے۔

 اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران نوجوان اداکاروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر سینئر فنکاروں کے رویوں کی وجہ سے۔ بظاہر سینئر اداکاروں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں کئی مواقع پر وہ جونیئر فنکاروں کے لیے مشکل حالات پیدا کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض تجربہ کار اداکار چھوٹی باتوں پر ٹوک دیتے ہیں یا مذاق اڑانے کے ذریعے نئے فنکاروں کا اعتماد متاثر کرتے ہیں۔

عینا آصف نے وضاحت کی کہ جذباتی مناظر میں یہ اثر زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ جب وہ کسی سنجیدہ سین کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں تو بعض اوقات لوگ اچانک سیٹ چھوڑ دیتے ہیں یا اونچی آواز میں گفتگو شروع کر دیتے ہیں، جس سے ماحول متاثر ہوتا ہے۔ بعض اوقات کسی فنکار کا درمیان میں ڈائیلاگ پوچھنا یا بات کر دینا بھی ان کے فلو کو ٹوٹنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ رونے یا غصے جیسے مناظر کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا پڑتا ہے، اور ایسی رکاوٹیں پورے سین کے تاثر کو متاثر کرتی ہیں۔ ابتدا میں وہ ان رویوں پر غصہ محسوس کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے صبر کے ساتھ ان حالات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔