پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

بھارتی اداکار ارونودی بینرجی زندگی کی بازی ہار گئے

30 مارچ, 2026 11:44

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار راہول ارونودی بینرجی ایک المناک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

 43 سالہ اداکار اوڑیسہ کے ساحلی علاقے تلساری میں شوٹنگ کے دوران کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور انہیں پانی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس اچانک سانحے نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

راہول ارونودی بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی اداکاری نے انہیں ایک الگ مقام دلایا اور ان کی موت نے نہ صرف مداح بلکہ پوری انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور بیٹا شامل ہیں، جو اس سانحے کے بعد شدید دکھ میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح اور ساتھی فنکار تعزیتی پیغامات دے رہے ہیں اور ان کی یاد اور کام کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔