منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

دھناشری ورما- چہل کی راہیں جدا؛ طلاق ہوگئی

20 مارچ, 2025 15:13

بھارتی کرکٹر یوزویندرا چہل اور انفلوئنسر دھناشری ورما کی باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باندرا فیملی کورٹ نے جمعرات کو جوڑے کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست منظور کی، دونوں فریق اب طلاق یافتہ ہیں۔

بھارتی کرکٹر یوزویندرا چہل کے وکیل نیتن کمار گپتا نے کہا کہ عدالت باہمی رضامندی سے ہونیوالی طلاق پر فیصلہ سنادیا ہے۔

اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست پر لاگو ہونے والی 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) کو ختم کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو ہدایت دی تھی کہ وہ درخواست پر جمعرات تک فیصلہ سنائے۔

مزید پڑھیں: ٹائیگرز ووڈز کی امریکی صدر کی سابقہ "بہو” کو ڈیٹ کرنے لگے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مادھو جمدار کی سنگل بینچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹر 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شرکت کرنا ہے، اس لیے درخواست کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

مزید پڑھیں: ڈانسر سے طلاق کے فوری بعد کرکٹر کی دوسری لڑکی کیساتھ تصاویر وائرل

یوزویندرا چاہل اور دھنشری ورما نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن گزشتہ دو سال سے وہ علیحدہ رہ رہے تھے، جوڑے نے 5 فروری کو باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول کر چل دیے، ویڈیو وائرل

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے درمیان کرکٹر اپنی دوست آر جے مہوش کو ڈیٹ کررہے تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔