گرمیوں میں گوشت کھانے کے بعد طبیعت کی خرابی سے بچنے کے 7 آسان طریقے

گرمیوں میں گوشت کھانے کے بعد طبیعت کی خرابی سے بچنے کے 7 آسان طریقے
عید قربان پر ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے لہذا زیادہ گوشت کھانے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
طبی ماہرین نے تکے بوٹیاں اورباربی کیو پر ہاتھ روک کر کھانے کی تلقین کی ہے، چٹخارے دارپکوانوں سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے۔
عید پر کئی روز تک پکنے والے طرح طرح کے چٹ پٹےکھانے ہماری خاص روایت ہے۔ اہم تہوار پر بیف اور مٹن کے مرغن اور مصالحہ دار پکوان کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
طبی ماہرین احتیاط کا مشورہ دے رہے ہیں کہتے ہیں گوشت کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ ، کثرت سے گوشت خوری بلڈ پریشر، عارضہ قلب سمیت دیگر مریضوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے موسم گرما ہے اس لئے زیادہ گوشت کھانے کے بجائے سبزیوں، پھلوں اور پانی کا استعمال بڑھا دیا جائے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے عید کی خوشیوں میں صحت پرسمجھوتا ہرگزنہ کریں مصالحہ دار پکوانوں کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.