عید الاضحیٰ پر ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ سے کیجے عید کا لطف دوبالا؛ آسان ترکیب جانیں

عید الاضحیٰ پر ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ سے کیجے عید کا لطف دوبالا؛ آسان ترکیب جانیں
آج ہم ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ کی ایک چٹ پٹی مزیدار ریسیپی کا طریقہ جانتے ہیں جو ذائقے اور رنگ و خوشبو سے آپ کی محفل کی رونق کو چار چاند لگادے گا۔
اجزا:
ہڈیوں کے بغیر گائے کا گوشت 750 گرام
ثابت دھنیا بھنا اور پسا ہوا 2 عدد
لال مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
خشک قصوری میتھی آدھا چمچ
زیرہ بھنا اور پسا ہوا 2 عدد
کالی مرچ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ
کڑاہی مسالہ 1 کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ
گلابی نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کھانا پکانے کا تیل 1 کپ
ہری مرچ 6-8
ادرک باریک کٹی ہوئی 3 چمچ
لہسن باریک کٹا ہوا 3 چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2-3 چمچ
پیاز کٹی ہوئی
لیموں کے ٹکڑے
پانی 2 کپ یا حسب ضرورت
طریقہ:
ایک پیالے میں دھنیا ثابت، لال مرچ پسی ہوی، قصوری میتھی، زیرہ، کالی مرچ پاؤڈر، کڑاہی مسالہ اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بلوچی تکہ مسالہ تیار ہے۔
اب کڑاہی میں پانی، ہلدی پاؤڈر اور گلابی نمک کی ڈال کر مکس کریں اور بیف ڈال کر چولہا آن کردیں، ابلنے کے بعد چولہا ہلکی آنچ پر کرکے ڈھک دیں اور گوشت گلنے دیں۔ 30-40 منٹ تک کا وقت کم از کام درکار ہوتا ہے گوشت کو گلنے کے لئے ورنہ اور ٹائم دیں اگر گوشت نہ گلا ہو۔ ، بیچ بیچ میں چمچے سے چلا تی رہیں جب گل جائے تو ایکسٹرا پانی تیز آنچ پر خشک کرلیں۔
اب کوکنگ آئل ڈال کر مکس کریں اور میڈیم فلیم پر 3-4 منٹ تک بھونیں۔ اور پھر ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 1-2 منٹ تک فرائی کریں۔ اسکے بعد ادرک لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر 3-4 منٹ تک فرائی کریں اور سرونگ ڈش میں فرائیڈ بیف پرتیار بلوچی تکہ مسالہ، ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 2-3 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ مسالے اچھی طرح جذب ہو جائیں۔ اب پیاز، لیموں اور ہرا دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.