کونسے پانچ کھانے اسٹیل کے برتنوں میں کبھی نہیں رکھنے چاہئیں؟ جانیے

Which five foods should never be stored in steel containers?
باورچی خانوں میں اسٹیل کے برتنوں کا استعمال عام ہے کیونکہ یہ پائیدار، صاف کرنے میں آسان اور ترتیب دینے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ہر قسم کا کھانا ان برتنوں میں رکھنا محفوظ یا موزوں نہیں ہوتا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مخصوص کھانے اسٹیل سے کیمیائی طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں، جس سے ان کا ذائقہ، غذائیت اور محفوظ رکھنے کی مدت متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کھانوں میں سب سے پہلے نمبر پر اچار آتا ہے، جو نمک، تیل اور قدرتی تیزابی اجزاء جیسے لیموں، سرکہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ اگر اسٹیل کا معیار کمزور ہو تو یہ اجزاء برتن کے ساتھ ردعمل کرتے ہیں، جس سے نہ صرف ذائقہ متاثر ہوتا ہے بلکہ اچار جلد خراب بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے اچار کو ہمیشہ شیشے کے جار میں رکھنا زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح دہی میں بھی قدرتی تیزابیت ہوتی ہے اور اگر اسے طویل وقت تک اسٹیل کے برتن میں رکھا جائے تو اس کی ساخت اور ذائقہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ مٹی یا شیشے کے برتن دہی کے لیے زیادہ موزوں ہوتے ہیں کیونکہ وہ اس کی تازگی اور معیار کو برقرار رکھتے ہیں۔
لیموں یا آمچور والی ڈشز، جیسے لیموں چاول یا تیزابی سالن، بھی اسٹیل کے برتنوں میں محفوظ کرنا مناسب نہیں کیونکہ ان کی تیزابیت اسٹیل سے ردعمل کر کے ذائقے کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان ڈشز کو فوڈ گریڈ پلاسٹک یا شیشے کے برتنوں میں رکھنا بہتر رہتا ہے۔
ٹماٹر پر مبنی گریوی والی ڈشز جیسے پنیئر بٹر مسالہ یا ٹماٹر سالن میں بھی تیزابیت ہوتی ہے جو اسٹیل کے ساتھ تعامل کر سکتی ہے، اس سے نہ صرف غذائیت کم ہوتی ہے بلکہ ذائقہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔ ان کھانوں کو مٹی یا شیشے کے برتنوں میں رکھنا زیادہ محفوظ ہے۔
اسی طرح کٹے ہوئے پھل یا پھلوں کے سلاد کو اسٹیل کے برتن میں رکھنا بھی مناسب نہیں، خاص طور پر نرم پھل جیسے کیلا یا کینو اسٹیل کے ساتھ کیمیائی ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں، جس سے ان کا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ پھلوں کو ایئر ٹائٹ شیشے یا فوڈ سیف پلاسٹک کے کنٹینر میں رکھنا بہتر ہے تاکہ وہ تازہ اور محفوظ رہیں۔
یوں، اگرچہ اسٹیل کے برتن روزمرہ کے استعمال میں نہایت کارآمد ہیں، تاہم کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں ان میں ذخیرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ درست برتن کا انتخاب نہ صرف کھانے کے ذائقے کو برقرار رکھتا ہے بلکہ اس کی غذائیت اور حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.