اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

دال میں لیموں نچوڑیں اور مزہ دوبالا کریں!

14 جولائی, 2025 14:30

لیموں کا رس نہ صرف دال کے ذائقے کو دوبالا کرتا ہے بلکہ اس میں غذائیت بھی بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین غذا اسے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، خاص طور پر دال جیسی سادہ غذا میں۔

دالیں نباتاتی پروٹین کا سب سے اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو گوشت استعمال نہیں کرتے لیکن ایک جیسے ذائقے کی دال روز کھانے سے بوریت ہونے لگتی ہے۔

کھانے سے پہلے دال میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیا جائے جس سے ذائقے میں تازگی کے ساتھ ساتھ صحت پر مثبت اثرات بھی پڑتے ہیں۔

لیموں میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔

وٹامن سی، دال جیسے پودوں سے حاصل ہونے والے آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ معدے میں تیزاب کی مقدار کو بڑھا کر خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، دال میں ریشہ بھی ہوتا ہے، جو مل کر نظامِ ہضم کے لیے مزید فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لیموں میں موجود فلاوونائیڈز اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، یہ خصوصیت دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہو سکتی ہے۔

لیموں کو دال میں شامل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ کھانے کے بعد یا سرونگ سے پہلے ہی شامل کیا جائے، کیونکہ پکنے کے دوران وٹامن سی حرارت کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔