ڈکیتی مزاحمت پر معروف پاکستانی کھلاڑی جاں بحق

Renowned Pakistani Athlete Killed While Resisting Robbery
انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ الہ آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ناصر پہلوان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی حالت میں ناصر پہلوان کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مرحوم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد انٹرنیشنل کبڈی میچز کھیل چکے تھے اور کھیلوں کے حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔
الہ آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ناصر پہلوان کی ناگہانی موت پر کبڈی حلقوں اور شائقین میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.