چکن لولی پاپس

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (بون لیس) | 300 گرام |
| باریک کٹی پیاز | 1 عدد |
| انڈا | 1 عدد |
| باریک کٹی ہری پیاز | 1/2 کپ |
| پسی لال مرچ | 1 کھانے کا چمچ |
| ادرک لہسن کا پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| لیموں کا رس | 1 کھانے کا چمچ |
| کری پاؤڈر | 1 کھانے کا چمچ |
| بریڈ کرمبز | 5-6 کھانے کے چمچے |
| آئس کریم اسٹک | حسبِ ضرورت |
| تیل | تلنے کے لیے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ترکیب:
٭پہلے1/2 کلو چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔
٭ اب چوپر میں چکن ،1 کھانے کا چمچہ کری پائوڈر،1 کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،1 کھانے کا چمچہ لال مر چ ،1 کھانے کا چمچہ لیمو ں کارس،5-6 کھانے کے چمچے بریڈ کرمبز، 1/2 کپ ہری پیاز اورحسبِ ذائقہ نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔
٭ جب تمام اجزاء جب اچھی طرح سے چوپ اور مکس ہوجائیں تو انہیں ایک بائول میں نکالیں۔
٭پھر ہاتھ پر ہلکا سا آئل لگائیں اورمکسچر کوحسبِ ضرورت اسٹک پر لگاکر ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ اس کے بعدایک پلیٹ میں ٹشو پیپر رکھیں اور تمام لولی پوپس اس پر نکالتے جائیں، تاکہ اُن کا تیل خشک ہوجائے۔
٭آخر میں ٹماٹو کیچپ اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












