چکن نہاری

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| مرغی (ہڈی والی) | 1 کلو |
| مرغی کی یخنی | 1 کلو |
| پیاز | 1 عدد |
| دہی | 1 پاؤ |
| ادرک لہسن کا پیسٹ | 4 کھانے کے چمچے |
| نہاری مصالحہ | 4 کھانے کے چمچے |
| تیل | 1 1/2 پیالی |
| آٹا (پانی میں گھولا ہوا) | 1/2 پیالی |
سجاوٹ کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| ہرا دھنیا | 1/2 گڈی |
| پودینہ | 1/2 گڈی |
| براؤن تلی ہوئی پیاز | 1-2 عدد |
| ہری مرچیں | 2-3 عدد |
| لیموں | 1 عدد |
| ادرک (باریک کٹی) | 1 ٹکڑا |
ترکیب
چکن کے پیسز کاٹ لیںایک پتیلی میںتیل ڈالیں اورپیاز شامل کر کے برائون کر لیں پھر اسمیں چکن شامل کرکے اچھی طر ح سے بھون لیں
دہی کو ایک مکسنگ بائول میں پھینٹ لیں اور اسمیںادرک لہسن کا پیسٹ‘نہاری مصالحہ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرکے ایک بیڑ بنالیں اس بیڑ کو چکن میں ڈال دیںاور اچھی طرح سے بھو ن لیں اب اسمیں چکن کی ہڈیوں کی یخنی شامل کریں اور بھون لیں اب اسمیں آٹے کو ایک کپ پانی میںگھول کر مکسچربنالیں اور اسمیں شامل کردیں چمچہ اُس وقت تک مسلسل چلاتے رہیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے نہاری کو ایک گہری سرونگ ڈش میں نکالیںتیل میں پیاز کو برائون کرلیں اور اوپر سے ڈالدیں ادرک لہسن (باریک کٹے ہوئے) ‘لیموں‘ دھنیا پودینے سے سجاکرپیش کریںمزیدار چکن نہا ری تیار ہے۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












