پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

چکن آملیٹ

09 اپریل, 2026 13:15

اجزاءمقدار
چکن (بوائل، چوپڈ)100 گرام
آلو (باریک چوپڈ)1 عدد
بھٹے کے دانے2-3 کھانے کے چمچ
پیاز (چوپڈ)1 عدد
ٹماٹر (چوپڈ)1 عدد
انڈے3-4 عدد
دودھ2-3 کھانے کے چمچ
لال مرچ (کٹی ہوئی)1/2 چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر1/2 چائے کا چمچ
مکھن / مارجرین1 کھانے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ

ترکیب:

پین میں مکھن اور تیل گرم کریں اور اسمیں چکن ‘ آلو ‘ بھٹے کے دانے ‘ لال مرچ اور سفید مرچ ‘ پیاز‘نمک  اور ٹماٹر شامل کریں اور فرائی کرلیں۔ایک مکسنگ بائول میں انڈوں او ر دودھ کو اچھی طرح سے پھینٹیں اور چکن کے آمیزے میں  پھیلا کر ڈالیں۔ ایک طرف سے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ پھر  پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکا لیں۔ جب تیار ہوجائے تو اُتا ر کر سرونگ ڈش میں نکا لیں اور سرو کریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔