چکن پیاز پکوڑا

| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چکن (بریسٹ) | 300 گرام |
| پیاز | 3 عدد |
| بیسن | 300 گرام |
| لہسن پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| سوڈا | 1/2 چائے کا چمچ |
| اجوائن پاؤڈر | 1/2 چائے کا چمچ |
| لال مرچ پاؤڈر | 2 کھانے کے چمچ |
| ہلدی پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| گرم مصالحہ پاؤڈر | 1/2 چائے کا چمچ |
| زیرہ پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| ہرا دھنیا (چوپڈ) | 1/2 گڈی |
| ہری مرچیں (چوپڈ) | 4-5 عدد |
| تیل | فرائی کیلئے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
گارنیشنگ کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| چلی گارلک سوس | 1/2 کپ |
| چاٹ مصالحہ | حسبِ ضرورت |
ترکیب:
پیاز اور چکن کے باریک سلائس کاٹ لیں۔ اب ایک مکسنگ بائول میں چکن ‘ پیاز اور تما م مصا لحے مکس کرلیں ۔آخر میں بیسن اور نیم گرم پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور پکوڑے تیا ر کرلیں۔ پین میں تیل گرم کر لیں اور درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں۔ نکال کر چلی گارلک سوس اور چاٹ مصا لحے کیساتھ سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












