پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

چنے کی دال کا پراٹھا

13 اپریل, 2026 09:49

آٹا بنانے کیلئے

اجزاءمقدار
سفید آٹا1/2 کلو
چینی1 کھانے کا چمچ
تیل2 کھانے کے چمچے
نمکحسبِ ذائقہ

فلنگ کیلئے

اجزاءمقدار
چنے کی دال (بوائل)1/2 کپ
ثابت زیرہ (بھنا / کُٹا ہوا)1/2 چائے کا چمچ
لال مرچ (بھنی / کُٹی ہوئی)2-3 عدد
نمکحسبِ ذائقہ

ترکیب

ایک پیالے میں آٹا،چینی،نمک اور تیل ڈال دیںاب اس میں حسب ضرورت پانی ڈال کر اسے گوندھ لیں۔آٹا گوندھنے کے بعد اسے ایک سے دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ا ب ایک چوپر میں ابلی ہوئی چنے کی دال،نمک،زیرہ اور لال مرچ ڈال کرپائوڈر بنا لیں اب آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور روٹی بیل لیں بیلی ہوئی روٹی کے کناروں پر پانی لگا لیں اور درمیان میں تیا ر دال کا پیسٹ رکھ کر پھیلا لیں اور دوسری روٹی اوپر رکھ کر کناروں کو دبا کر توے پر ڈال کر پکائیں اور باری باری پراٹھے پکا لیں۔گرما گرم
مزیدار دال کا پراٹھا تیار ہے۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔