چلی ٹیمپورا

سبزیاں
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| آلو (سلائس) | 1/2 پاؤ |
| گاجر (سلائس) | 1/2 پاؤ |
| شملہ مرچ (سلائس) | 1/2 پاؤ |
| پیاز (سلائس) | 1/2 پاؤ |
| سلاد پتہ | گارنشنگ کیلئے |
بیٹر بنانے کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| بیسن | 1 کپ |
| کارن فلور | 1/2 کپ |
| لال مرچ (کُٹی ہوئی) | 2 کھانے کے چمچے |
| ہلدی پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| گرم مصالحہ پاؤڈر | 1 چائے کا چمچ |
| لہسن پیسٹ | 1 کھانے کا چمچ |
| انڈے | 2 عدد |
| بیکنگ سوڈا | 1/2 چائے کا چمچ |
| تیل | تلنے کیلئے |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
ترکیب:
تمام سبزیوںکو باریک سلائسز میں کا ٹ لیں۔اب ایک مکسنگ بائول میں بیسن ‘ کارن فلو،رانڈے ‘ لال مرچ ‘ ہلدی ‘ گرم مصا لحہ‘ لہسن پیسٹ ‘ بیکنگ سوڈا ‘ اور نمک شامل کریں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔ اب ایک پین میں آئل گرم کریں اور سبزیوں کے سلائسز کو بیٹر میں ڈپ کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔ نکا ل کر سلا د پتہ سے گارنیشنگ کریں اور سر و کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










