اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پی سی او ایس کی شکار خواتین میں خودکشی کرنے کی خواہش میں 8 گنا اضافہ، تحقیق

06 فروری, 2024 13:28

پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او ایس) ایک ایسی حالت ہے جو بچہ پیدا کرنے کی عمر میں ہر 10 میں سے 1 خواتین کو متاثر کرتی ہے۔

پی سی او ایس متعدد مسائل کا سبب بن سکتا ہے جیسے میٹابولزم کے مسائل، کیل مہاسے، موٹاپا، بالوں کی غیر ضروری نشوونما اور بانجھ پن تاہم اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خواتین میں خودکشی کی خواہش کو بھی 8 گنا بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی خواتین جو پی سی او ایس کا شکار ہوں ان میں خودکشی کرنے کی خواہش پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور یہ ان کی ذہنی کیفیت یا ڈپریشن کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ پی سی او ایس خواتین میں دیگر مسائل کے ساتھ ڈپریشن اور انزائٹی بھی بڑھاتا ہے۔

 تائیوان میں کی جانے والی یہ تحقیق طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی اس تحقیق کے لئے 18,000 سے زائد خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ جن خواتین میں پی سی او ایس کی تشخیص ہوئی تھی ان میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کے مقابلے آٹھ گنا زیادہ امکانات تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب پی سی او ایس اور خودکشی میں تعلق سامنے آیا ہو بلکہ اس سے قبل سویڈن میں 2016 میں شائع ہو نے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ پی سی او ایس کا شکار خواتین میں خودکشی کی کوشش کرنے کا امکان دوسری خواتین کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے جبکہ 2022 میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:  صحت مند رہنے کیلئے کونسی جڑی بوٹیوں کے قہوے کا استعمال کرنا چاہیے؟

   ماہرین کا کہنا ہے کہ پولی سسٹک اووری سنڈروم 10 میں سے ہر ایک خواتین میں پایا جانے والا ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے خواتین میں زیادہ جذباتی پن (ایموشنز) پیدا ہوتے جو ڈپریشن اور انزائٹی کی وجہ بنتے ہیں اس سے ان کی ذہنی کیفیت متاثر ہوتی ہے اور خواتین میں خودکشی کرنے کے خیالات کا اضافہ ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  پپیتا کس طرح بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے؟ جانیے

اگر آپ اپنے وزن میں غیر معمولی اضافہ، چہرے یا گردن اور جسم پر بالوں کی غیر ضروری نشونما، کیل مہاسوں میں غیر معمولی اضافہ یا ڈپریشن محسوس کریں تو کسی اچھے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور بروقت پی سی او ایس کا علاج کروائیں تاکہ  بانجھ پن یا خودکشی کرنے کی خواہش جیسی خطرناک کیفیت سے بچ سکیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔