اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ووٹ ڈالنے سے آپ کی دماغی صحت میں بھی بہتری آسکتی ہے، تحقیق

08 فروری, 2024 15:29

انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے سے نہ صرف ملک، قانون اور سماج میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ آپ کی ذہنی صحت کیلئے بھی فائدے مند ہے۔

2018 میں شائع کی گئی چائلڈ ڈیولپمنٹ ریسرچرز کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن نوجوانوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ ان کی ذہنی صحت اور مجموعی صحت میں حیران کُن طور پر بہتری آئی۔

اس تحقیق کیلئے محقیقین نے11 سے 20 سال کی عمر کے 9471 نوجوانوں کے 15 سالہ ڈیٹا کا جائزہ لیا جس میں اُنہوں نے یہ دریافت کیا کہ جو نوجوان، سماجی خدمات، ووٹنگ یا دیگر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اُن میں سیاسی شعور، تعلیم کی جانب رجحان اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اُن کی صحت میں بھی بہتری کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔

امریکا کی نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی، شکاگو یونیورسٹی اور مشی گن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بھی یہ دریافت کیا گیا کہ ووٹ ڈالنے کے عمل سے تناؤ (ڈپریشن) سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیاسی شعور سے لوگوں کو عدم مساوات کے تجربے سے لاحق ہونے والے انزائٹی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین کے مطابق سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے اور ووٹ ڈالنے سے لوگوں کو خوشی کا احساس ہوتا ہے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے زیادہ اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔