اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے امرود کیوں مفید ہے؟

20 فروری, 2025 11:08

ہلکے سبز رنگ کا اور ہلکا میٹھا پھل امرود نہ صرف ذائقے میں منفرد ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ ذیابیطس یا شوگر ایک ایسا دائمی مرض ہے جس میں خون میں شوگر کی سطح مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے۔

امرود کے فوائد

امرود کھانے سے بلڈ شوگر لیول نہیں بڑھتا، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اہم فائدہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل نہ صرف ذائقے سے بھرپور ہے بلکہ کئی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

فائبر سے بھرپور

امرود فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ فائبر کی وجہ سے یہ پھل قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے، جو عام طور پر شوگر کے مریضوں میں پایا جاتا ہے۔

گلائسیمک انڈیکس

امرود میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے شوگر کے مریض اسے کھا کر اپنی بھوک کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق امرود جسم میں شوگر کے جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جس کی وجہ سے یہ دوپہر کے کھانے کے بعد ناشتے کے طور پر بھی موثر ہے۔

وٹامن سی، لائیکوپن اور اینٹی آکسیڈنٹس

امرود وٹامن سی، لائیکوپن اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بھرپور ذخیرہ ہے۔ دیگر پھلوں جیسے سیب، سنترہ اور انگور کے مقابلے میں امرود میں شوگر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔

کیلوریز میں کم

امرود کم کیلوری والا پھل ہے۔ 100 گرام امرود سے صرف 52 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں، جو وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔