اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

01 مارچ, 2025 11:30

روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ ایک گھریلو نسخے کا استعمال کریں گے تو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت نہیں ہو گی۔

رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں جسم میں پانی کی کمی ہونا ایک عام مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے چکر آنا، سر درد، سستی اور تھکاوٹ جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔ تاہم، ماہرین کے مطابق روزمرہ معمولات میں چند تبدیلیاں لا کر اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیف فرح نے پانی کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے ایک آسان گھریلو نسخہ بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ دہی، دو چٹکی گلابی نمک، آدھا چمچ تخم بالنگا اور تین سے چار عدد آلو بخارے لیں۔ ان تمام چیزوں کو مکس کر کے ایک لیٹر پانی میں ملا لیں۔ یہ مشروب نہ صرف ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے بلکہ اسے پینے سے آپ خود کو چاق و چوبند بھی محسوس کریں گے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت کم از کم دو گلاس پانی ضرور پیا کریں، تاہم کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ دہی اور ریشہ دار سبزیاں بھی جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اگر سحری میں بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی کو جمع رکھتا ہے۔

افطاری کے بعد سے لے کر سحری تک جتنا زیادہ پانی پی سکیں، ضرور پیئیں۔ اس کے علاوہ سحری کے فوری بعد سونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ عمل جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔