افطار کے بعد سردی لگنے کی وجہ؟ کس چیز کی جسم میں کمی کو ظاہر کرتی ہے

ماہ رمضان میں افطار کے بعد ہمارے جسم میں سردی لگنے کا احساس بڑھ جاتاہے۔ کچھ افراد اس مسئلے کو فیس کرتے ہیں مگر ان کو وجہ معلوم نہیں ہوتی۔
رمضان کے دوران متعدد افراد کو افطار کرنے کے بعد ٹھنڈ محسوس ہونے لگتی ہے، یعنی ہاتھ پیر ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور ہلکہ ہلکہ بخار یا حرارت کا احساس پیدا ہوجاتا ہے طبی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کافی سادہ ہے اور ایسا ہونا تشویش کا باعث نہیں ہوتا۔
جب ہم روزہ رکھتے ہیں تو سحر سے افطار تک بھوکے رہنے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔
غذا سے دور رہنے سے جہاں صحت کو فائدہ ہوتا ہے وہیں جسم میں حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں روزے کے دوران بلڈ شوگر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
خون میں شوگر کی مقدار گرنے سے ہم جسم سردی محسوس کرنے لگتا ہے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑنے لگتے ہیں۔
اسی طرح عام دنوں کے مقابلوں میں رمضان میں کیلوریزکی مقدار میں کمی سے کھانے کے بعد جسمانی درجہ حرارت میں تبدیلی آتی ہے اور میٹابولزم بھی سست روی سے کام کرتا ہے، تاکہ جسمانی توانائی زیادہ دیر تک برقرار رہ سکے۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر اس طرح کا تجربہ افطار کے بعد اکثر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو معمول سے زیادہ کیلوریز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.