اچھی صحت چاہتے ہیں تو یہ عادت آج ہی اپنالیں!!!

اچھی صحت چاہتے ہیں تو یہ عادت آج ہی اپنالیں!!!
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اچھی صحت کیلئے کونسی عادت اپنانی چاہیے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو روزانہ چہل قدمی کریں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنے والے افراد اگر چہل قدمی کو معمول بنا لیں تو ان کی اوسط عمر میں لگ بھگ ڈھائی سال کا اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ہر ہفتے 15 ہزار قدم چلنے سے متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں 1 لاکھ افراد کی صحت کا 10 سال تک جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ چہل قدمی کریں جبکہ اس عادت سے سب سے زیادہ فائدہ معمر افراد کی صحت کو ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر امراض قلب اور دیگر امراض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہر ہفتے 3 بار 5 ہزار قدم چل کر موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم کر سکتے ہیں، محض ایک دن 5 ہزار قدم چلنے سے بھی صحت بہتر ہوتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.