اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کیا آپ رمضان میں روزانہ خربوزہ کھانے کے یہ حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟

07 مارچ, 2025 14:49

دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لیکن کیا آپ رمضان المبارک میں روزانہ خربوزہ کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

جسم میں پانی کی کمی کو دور کرے

خربوزے کھانے سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے جبکہ حرارت سے تحفظ ملتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے

اس پھل میں پوٹاشیم جیسا جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

آنکھوں کے لیے مفید

خربوزوں میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

وٹامن اے بینائی کے لیے بہت زیادہ اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی سے بینائی کے مختلف مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

وزن میں کمی لائے

اس پھل میں چکنائی نہیں ہوتی جبکہ اس کی قدرتی مٹھاس سے چینی کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرے

خربوزوں میں موجود اجزا بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے نہیں دیتے، یہی وجہ ہے کہ یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا تصور کیا جاتا ہے، مگر انہیں اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

قبض دور کرے

خربوزوں میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیے یہ قبض سے تحفط فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

گردوں کی پتھری سے تحفظ

خربوزوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کا استعمال گردوں کی پتھری سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

تناؤ میں کمی

یہ پھل کھانے سے دماغ کی جانب آکسیجن کا بہاؤ بڑھتا ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے اور سکون محسوس ہوتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔