کافی ٹھنڈی پینی چاہیے یا گرم؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کافی ٹھنڈی پینی چاہیے یا گرم؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی ٹھنڈی پینی چاہیے یا گرم؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک تحقیق کے ذریعے اس معمہ کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے نتائج ایک طبی ویب سائٹ میں شائع کیے گئے ہیں۔
مذکورہ تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا ٹھنڈی کافی گرم کافی سے زیادہ صحت بخش ہے یا نہیں۔
کولڈ کافی
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کولڈ کافی کی بنیادی غذائیت گرم کافی جیسی ہے لیکن کولڈ کافی اکثر چینی، دودھ یا کریم جیسے اجزاء کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔
یہ اضافی چیزیں اضافی کیلوریز اور شوگر میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔ یہ کیفین کے میٹابولزم کو بڑھانے والے کچھ فوائد کو کم کر سکتی ہیں۔
گرم کافی
گرم کافی گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہے جو ایسے مرکبات کو نکالتی ہے جن کے ہاضمے کے فوائد ہوتے ہیں۔
اس کی گرمی گیسٹرک جوس کو متحرک کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے، گرم کافی میٹابولزم پر بھی زیادہ فائدہ مند اثر ڈال سکتی ہے کیونکہ اس میں توانائی کو بڑھانے اور ہوشیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
گرم کافی کو صحت کے بہت سے فوائد سے بھی جوڑا گیا ہے، ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو، دل کی بیماری جیسی بیماریوں کو خطرے کو کم کرنا بھی شامل ہے۔
صحت مند انتخاب
اس کے علاوہ، گرم یا ٹھنڈی کافی کا صحت پر اثر نظام انہضام کی صحت، تیاری کا طریقہ، استعمال شدہ اجزاء اور صحت کے اہداف پر منحصر ہے۔
کولڈ کافی کے مقابلے میں گرم کافی نظام ہاضمہ کو متحرک کرکے، آنتوں کی حرکت کو فروغ دے کر اور سوزش کو کم کرکے ہاضمے پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.