رمضان میں بلڈ پریشر کنٹرول کیلئے بہترین کھجوریں کونسی ہیں؟

روزے اوربلڈ پریشر کنٹرول کیلئے بہترین کھجوریں یہ ہیں؟
رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل کھجوروں کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔
کھجور میں موجود فائبر خون میں گلوکوز کے جذب کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ کھجور میں پولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں، جو جسم میں سوزش کو کم کرنے اور انسولین کے عمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:علماء نے اسرائیلی ’کھجوریں’ حرام قرار دے دیں
کھجور میں قدرتی طور پر چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور اہم معدنیات سے بھی مالا مال ہے، جو اسے چینی کا ایک صحت بخش متبادل بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کھجوریں انسانی صحت کے لئے کتنی فائدہ مند ؟
تاہم، ایک سوال جو اکثر ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا کھجور کا استعمال بلڈ شوگر کیلئے محفوظ ہے؟ اور کیا یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہو سکتی ہے؟کھجور ایک قدرتی اور مٹھاس سے بھرپور تحفہ ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پہلی افطاری، منافع خور سرگرم
بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے کے لیے بہترین کھجوریں:
کیمیا کھجوریں:
یہ نرم اور قدرتی طور پر میٹھی ہوتی ہیں، جن میں چینی کی مقدار متوازن ہوتی ہے۔ انہیں اکثر دودھ شیک یا میٹھے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
عجوہ کھجوریں:
یہ چھوٹی، سیاہ اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں چکنائی کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو انہیں کم گلائسیمک انڈیکس رکھنے والی بہترین کھجوروں میں شامل کرتی ہیں۔
کھدراوی کھجوریں:
یہ نرم اور نم ہوتی ہیں، اور ان میں میڈجول کھجوروں کے مقابلے میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے، جو انہیں کم گلائسیمک اثر والی بہترین کھجوریں بناتی ہیں۔
میڈجول کھجوریں:
یہ بڑی اور ذائقے میں کیریمل جیسی ہوتی ہیں اور قدرتی طور پر بہت میٹھی ہوتی ہیں۔ ان کا اعتدال میں استعمال بہتر ہوتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اپنی شوگر کی مقدار کو دیکھ رہے ہیں۔
ڈیگلٹ نور کھجوریں:
یہ نیم خشک کھجوریں ہیں جن میں ہلکی مٹھاس ہوتی ہے اور انہیں اکثر انرجی بارز اور اسنیکس میں استعمال کیا جاتا ہے
کھجور کھانے کے مفید طریقے:
مقدار کو محدود رکھیں:
ماہرین صحت کہتے ہیں روزانہ 2-3 کھجوریں کھائیں تاکہ چینی کی ضرورت سے زیادہ مقدار سے بچا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.