سحر و افطار میں کون سی خوراک صحت کے لیے مفید ہیں؟

سحر و افطار میں کون سی خوراک صحت کے لیے مفید ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ سحر و افطار میں کونسی خوراک صحت کے لیے مفید ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
تلی ہوئی چیزوں سے گریز
تلی ہوئی اور چکنائی سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کا استعمال آپ میں تھکاوٹ کے احساس کو بڑھا سکتا ہے اور یہ کھانا آپ کے معدے میں صحت مند کھانے کی جگہ لے کر صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
زیادہ نمک والی غذائیں
نمک سے بھرپور غذائیں جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہیں اس لیے ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
چینی کا استعمال کم کریں
مٹھاس سے بھرپور غذائیں جن میں عام طور پر کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن صحت بخش ہرگز نہیں ہوتیں۔
یہ غذائیں جسم کو جلد اور مختصر مدت کیلئے توانائی ضرور فراہم کرتی ہیں لیکن انہیں کھانے کے بعد جلد ہی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔
کیفین کا زیادہ استعمال
کیفین کا زیادہ استعمال جسم میں مائعات کو کم کرتا ہے اور اس کے استعمال کے بعد پیاس کا احساس تیز ہوجاتا ہے کیونکہ کیفین ایک ڈائیوریٹک ہے اس لیے سحروافطار بالخصوص سحری کے دوران کیفین والے کھانے اور مشروبات جن میں سب سے اہم کافی، چائے اور چاکلیٹ شامل ہیں کھانے پینے سے گریز کریں یا کم سے کم استعمال کریں۔
جلد ہضم ہونے والی غذائیں
سادہ یا ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذائیں جن میں سفید روٹی اور پیسٹری وغیرہ شامل ہے یہ غذائیں جلد ہضم ہوجاتی ہیں اور اسی وجہ سے جلد بھوک کا احساس ہونے لگتا ہے اس لیے ایسی غذاؤں کا استعمال کم کریں۔
سافٹ ڈرنکس
سافٹ ڈرنکس معدے میں جلن کا سبب بنتی ہیں خاص طور پر اگر وہ ٹھنڈی ہوں۔
یہ مشروبات بدہضمی کا باعث بھی بن سکتے ہیں اس لیے ان کی جگہ اگر ایک گلاس سادہ پانی پی لیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.