افطاری میں کتنی کھجوریں کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟

افطاری میں کتنی کھجوریں کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟
ماہ رمضان میں افطار کا آغاز عام طور پر کھجور سے کیا جاتا ہے، جو نہ صرف سنت نبوی ﷺ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے کھجوروں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ فطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے لیکن افطاری کے بعد تین سے پانچ کھجوریں کھانا بہتر ہے۔
کھجور کے فوائد
کھجور ایک قدرتی توانائی کا ذریعہ ہے، جو طویل روزے کے بعد جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی شکر، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔
توانائی کا ذریعہ: کھجور میں موجود قدرتی شکر جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے، جو روزے کے بعد کمزوری کو دور کرنے میں مددگار ہے۔
ہاضمے کے لیے مفید: کھجور میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور اگلے روزے کے دوران بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دل کی صحت: کھجور میں اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: کھجور میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
کھجور کھاتے وقت احتیاطی تدابیر
اگرچہ کھجور صحت کے لیے بہترین ہے، لیکن اسے اعتدال میں کھانا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق بوڑھے افراد اور موٹاپے کا شکار لوگوں کو کھجور کی مقدار کم رکھنی چاہیے، کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو وزن بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔
کھجور کھانے کا بہترین طریقہ
افطاری میں کھجور کو پانی کے ساتھ کھانا ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ کھجور کو دیگر کھانوں کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے، جو نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کھجور
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھیگی ہوئی کھجور انتہائی مفید ہے، کیونکہ اس میں شکر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ تاہم انہیں کھجور کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
کھجور کی غذائی اہمیت
کھجور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، جس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ دیگر خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر کی طرح کیلوریز سے بھرپور ہے، لیکن اس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.