چائے کے ساتھ پکوڑے صحت کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں

چائے اور پکوڑے
شام کی چائے اور پکوڑے رمضان کے علاوہ بھی بنتے ہیں مگر رمضان میں ان کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔
رمضان کے دنوں میں افطار کے موقع پر ہر گھر میں پکوڑوں بنائے جاتے ہیں اکثر پکوڑوں کو چائے کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔
ماہرین کے چائے کے ساتھ پکوڑے کھانے سے آپ ہاضمے کے مسائل میں گھر سکتے ہیں۔ تلی ہوئی اشیاء پہلے ہی غیر صحت بخش مانی جاتی ہیں اور چائے کے ساتھ ان کا استعمال ہاضمے اور غذائی اجزا کے جذب پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ غذائیں غیر صحت بخش ہو سکتی ہیں، مگر انھیں صحت بخش بنانے کے طریقے موجود ہیں۔
مثال کے طور پر چائے میں ادرک، دار چینی اور الائچی شامل کرنے سے نہ صرف چائے کا ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ اس سے صحت کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ پکوڑوں کو تلنے کے بجائے بیک یا ایئر فرائی کیا جائے تاکہ ان سے صحت مند طریقے سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔
آپ کالی مرچ اور الائچی پاؤڈر ڈال کر چائے کو زیادہ صحت بخش بنا سکتے ہیں۔
کالی مرچ جسم کو غذائی اجزا بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ الائچی نہ صرف ذائقہ بہتر کرتی ہے بلکہ ہاضمے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.