اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

افطار کے بعد چائے پینے والے اس بات کا خاص خیال رکھیں، ورنہ!!

20 مارچ, 2025 14:15

ماہ رمضان میں افطار کے بعد چائے پینے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

کیا آپکو معلوم ہے کہ افطاری میں پکوڑے کھانے کے بعد فوراً چائے پینا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ماہرین صحت کے مطابق چائے کے ساتھ پکوڑے کھانے سے نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے، چونکہ تیل میں بنائے گئے پکوان پہلے ہی غیر صحت بخش مانے جاتے ہیں اور چائے کے ساتھ تو ان کا استعمال خاص طور پر ہاضمے پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ کچھ غذاؤں کو صحت بخش بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو اس مسئلے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے کہ چائے میں ادرک، دارچینی اور الائچی شامل کرنے سے نہ صرف چائے کا ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ اس سے صحت کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کالی مرچ اور الائچی پاؤڈر ڈال کر چائے کو زیادہ صحت بخش بنا سکتے ہیں کیونکہ کالی مرچ جسم کو غذائی اجزا بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ الائچی نہ صرف ذائقہ بہتر کرتی ہے بلکہ ہاضمے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔