چائے یا کافی کیا سر درد سے فوری نجات دلاسکتی ہیں؟

چائے یا کافی کیا سر درد سے فوری نجات دلاسکتی ہیں؟
چائے یا کافی کیا سر درد سے فوری نجات دلاسکتی ہیں؟
جب کوئی انسان سردرد کا شکار ہوتا ہے تو نئی پریشانی کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ اس کی وجہ سے وہ فوراً کسی فوری حل کی تلاش میں لگ جاتا ہے۔ اکثر لوگ اس موقع پر چائے یا کافی کی طرف جاتے ہیں یہ امید کرتے ہوئے کہ ان مشروبات سے درد میں کمی آجائے گی۔
کیفین کے شوقین افراد اس کے استعمال اور اثر پذیری سے خوب واقف ہیں چائے یا کافی کا ایک گھونٹ تمام احساسات گم کردیتا ہے۔ لیکن کیا کیفین حقیقت میں سر درد کو کم کرتی ہے یا اس میں اضافہ کر سکتی ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین عارضی طور پر خون کی نالیوں کو تنگ کرکے سکون فراہم کرتی ہے، لیکن طویل مدت میں یہ مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب سر درد مختلف وجوہات سے پیدا ہوسکتا ہے جیسے ذہنی دباؤ،پریشانی، پانی کی کمی، یا دیگر صحت کے مسائل اس میں شامل ہیں۔ اگر سر درد کی وجہ پانی کی کمی ہے، تو کیفین والے مشروبات جیسے چائے یا کافی پینے سے حالت مزید بگڑ سکتی ہے، کیونکہ کیفین میں پانی کی کمی کا اثر ہوتا ہے۔ لہذا، اگرچہ آپ ابتدا میں کچھ سکون محسوس کر سکتے ہیں، لیکن سر درد جلد دوبارہ لوٹ سکتا ہے۔
سر درد کا متبادل علاج
سر درد کی صورت میں بہت سے لوگ چائے یا کافی کو علاج سمجھتے ہیں، لیکن یہ ہر بار مددگار ثابت نہیں ہوتا۔ کیفین بعض اوقات پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے، جو سر درد کو بدتر کر سکتی ہے۔
اس کے لیے ہم آپ کو چند متبادل بتادیتے ہیں۔
پہلے تواپنے جسم میں پانی کی کمی کبھی پیدا نہیں ہونے دیں۔ پانی یا دیگر ہلکے مشروبات کا استعمال کریں۔ ادرک کی چائے، سبز چائے، یا پھلوں کے ساتھ ملا ہوا پانی آزمائیں۔ یہ نہ تو پانی کی کمی پیدا ہونے دیں گے بلکہ اگر کوئی مرض ہوا تو اس کی شدت کم رہے گی۔
ڈارک چاکلیٹ کا ایک چھوٹا ٹکڑا سر درد کی علامات میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اس تکلیف کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
سر درد کی کی وجوہات ہیں؟
اگر آپ مسلسل سر درد کے شکار ہیں تو آپ کو فوری کسی اچھے معالج سے ملاقات کرکے اپنا مسئلہ بیان کرنا چاہیے۔ وہ آپ کو بہترین علاج اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ 400 ملی گرام تک کیفین (تقریباً 4 کپ کافی یا 8 کپ چائے) بالغوں کے لیے محفوظ ہے۔ تاہم بار بار سر درد ہوتا ہے یا آپ بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کا کیفین کا استعمال زیادہ ہو۔ اس لیے اپنے جسم کی ضروریات کو سمجھیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.