صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کیا کھائیں؟ رپورٹ جاری

صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کیا کھائیں؟ رپورٹ جاری
صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کھائی جانے والی خوراک سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے "ہارورڈ ڈائٹ” کو صحت مند بڑھاپے کے لیے سب سے موثر غذائی پلان قرار دے دیا ہے۔ نیچر میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی ایک طویل المدت تحقیق کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں اس ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہیں، ان کے 70 سال کی عمر تک صحت مند رہنے کے امکانات 86 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے ایک لاکھ 5 ہزار مرد و خواتین کی غذائی عادات کا 30 سال تک جائزہ لیا، جس میں 8 مختلف قسم کی خوراکوں کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ "الٹرنیٹ ہیلتھی ایٹنگ انڈیکس (AHEI)” پر مبنی ’ہارورڈ ڈائٹ‘ سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔ اس ڈائٹ پر عمل کرنے والوں میں:
70 سال کی عمر میں صحت مند رہنے کے امکانات 86% زیادہ
75 سال تک بیماریوں سے محفوظ رہنے کے چانسز 2.2 گنا بڑھ گئے
ہارورڈ ڈائٹ میں کیا کھایا جاتا ہے؟
صحت مند ’ہارورڈ ڈائٹ‘ پھلوں، سبزیوں، اناج، گری دار میوے، پھلیاں اور صحت مند چکنائی سے بھرپور غذا پر مشتمل ہے، جبکہ سرخ اور پراسیس شدہ گوشت، میٹھے مشروبات، سوڈیم اور اناج کے نتائج صحیح نہیں ہیں۔
ماہرین کا تبصرہ: "صحت مند بڑھاپے کی کنجی”
کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مارٹا گوش فیری، جو اس تحقیق کی شریک مصنفہ ہیں، کا کہنا ہے ہمارے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ پودوں پر مبنی غذائیں، جس میں گوشت کا استعمال اعتدال میں ہو، نہ صرف طویل عمر فراہم کرتی ہیں بلکہ معیارِ زندگی بھی بہتر بناتی ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.