پاکستان میں بڑھتے ہوئے امراض قلب اور فالج کی وجہ سامنے آگئی

The cause of rising heart diseases and strokes in Pakistan has been revealed
پاکستان میں بڑھتے ہوئے امراض قلب اور فالج کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
پاکستان میں پہلی بار قائم کیے گئے "لیپیڈ فورم آف پاکستان” کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے، جس کے باعث دل کے دورے، فالج اور دیگر مہلک بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں اور نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث کم عمری میں ہی شریانوں کی تنگی جیسے خطرناک مسائل سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرغن، چکنائی سے بھرپور اور غیر معیاری خوراک کی وجہ سے نہ صرف خراب کولیسٹرول (LDL) میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے بلکہ جسم میں مفید یا "گڈ” کولیسٹرول (HDL) کی سطح تشویشناک حد تک کم ہو رہی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق گڈ کولیسٹرول کی مقدار جسم میں کم از کم 50 فیصد ہونی چاہیے تاکہ دل کو مناسب طریقے سے خون کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.