روزانہ 2 کپ چائے پینے کے یہ حیرت انگیز فائدے آپ نے کبھی نہیں سنے ہوں گے!

You’ve Never Heard These Amazing Benefits of Drinking 2 Cups of Tea Daily!
چائے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے جس کا لطف انسان صدیوں سے لے رہے ہیں۔
لیکن اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو چائے پینے کے شوقین نہیں، تو اب اس گرم مشروب کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کا وقت آ گیا ہے، کیونکہ حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق چائے پینا نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ طویل اور بیماریوں سے محفوظ زندگی کے امکانات بھی بڑھا دیتی ہے۔
یہ تحقیق شمالی آئرلینڈ کی بلفاسٹ یونیورسٹی، آسٹریلیا کی ایڈتھن کوون یونیورسٹی اور آسٹریا کی میڈیکل یونیورسٹی آف ویانا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں، جیسے چائے، بیریز، ڈارک چاکلیٹ، سیب اور انگور کا استعمال متعدد خطرناک بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے اور لمبی عمر کے امکانات کو بہتر بناتا ہے۔
تحقیق میں 40 سے 70 سال کی عمر کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کی صحت کا 10 سال تک مشاہدہ کیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر 500 ملی گرام فلیونوئڈز کا استعمال کیا جائے تو کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے، جبکہ دل کی بیماریوں، فالج، ذیابیطس ٹائپ 2 اور نظامِ تنفس کے امراض کا خطرہ 10 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
محققین کے مطابق روزانہ چائے کے صرف دو کپ پینے سے مطلوبہ مقدار میں فلیونوئڈز حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ محققین نے زور دیا کہ فلیونوئڈز کی مختلف اقسام کا استعمال خواہ مجموعی مقدار 500 ملی گرام ہی ہو، صحت کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ مرکبات مختلف انداز سے جسم پر اثرانداز ہوتے ہیں، کچھ بلڈ پریشر کم کرتے ہیں، کچھ کولیسٹرول کو قابو میں رکھتے ہیں، جبکہ کچھ ورم میں کمی لاتے ہیں۔
یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی جامع تحقیق ہے جس میں فلیونوئڈز کی مختلف اقسام کے طبی فوائد کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کیا گیا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزمرہ کی غذا میں فلیونوئڈز سے بھرپور مختلف اشیاء کو شامل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ صحت مند زندگی کے امکانات کو بڑھایا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.