قربانی کے گوشت کو زیادہ دن فریز کرنا کتنا خطرناک ہے؟ جانیے

How Dangerous Is It to Freeze Sacrificial Meat for Too Long?
عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے گوشت کو محفوظ طریقے سے رکھنے کا مسئلہ شہریوں کے لیے خاصا تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، خاص طور پر موسم گرما کی شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فریج کا درجہ حرارت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے اچھی طرح خشک کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبوں یا پلاسٹک کے بیگز میں فریز کرنا چاہیے تاکہ وہ خراب نہ ہو۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی محمد عاصم جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوشت کو مائنس 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر فریز کرنا ضروری ہے، تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث فریزر کا درجہ حرارت قائم نہیں رہتا جس کی وجہ سے گوشت میں خون بہنے لگتا ہے اور جراثیم پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوشت کو فریزر میں زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک رکھنا چاہیے اور گوشت کو کسی کے ساتھ شیئر کرتے وقت مسالہ جات کا استعمال محدود کرنا بہتر ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عید کے بعد کھانے کے ساتھ لیموں پانی یا ڈیٹاکس واٹر کا استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ قربانی کے گوشت کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھیں تاکہ وہ زیادہ دیر تک قابل استعمال رہے اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.