گوشت کے باعث سینے کی جلن کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

گوشت کے باعث سینے کی جلن کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟
کیا آپ کو علم ہے کہ سینے کی جلن کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے؟ اس جلن کو خطرناک تو نہیں سمجھا جاتا، لیکن یہ شدید بے سکونی کا باعث بنتی ہے کیوں کہ سینے کی جلن کے دوران کھانے پینے سے انسان قاصر رہتا ہے۔
جب معدے میں بننے والی تیزابیت غذا کی نالی میں داخل ہوتی ہے تو سینے کی جلن کا احساس ہوتا ہے، اور سینے سے لے کر گردن تک شدید جلن کا احساس ہو سکتا ہے۔
سینے کی جلن سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں، تاہم گھریلو علاج اور طرزِ زندگی میں تبدیلی لا کر بھی اس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
زیادہ تر افراد کو سینے کی جلن کا سامنا غیر متوازن غذاؤں اور مشروبات، جیسا کہ کافی، ٹماٹر، الکوحل، چاکلیٹ، اور مصالحہ دار غذائیں، کی وجہ سے کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ سینے کی جلن ی دوسری وجوہات میں موٹاپہ، سگریٹ نوشی، اضطراب، ذہنی دباؤ، اور درد اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی حامل ادویات کا استعمال شامل ہے۔
سینے کی جلن کے دوران کچھ لوگوں کو بولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ منہ کا ذائقہ بھی خراب محسوس ہوتا ہے۔ اس لیے اس سے چھٹکارا پانا ضروری ہوتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.