کیا روزانہ کافی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

Side Effects of Drinking Coffee? Alarming Study by Medical Experts Revealed
ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مناسب مقدار اور درست طریقے سے کافی استعمال کی جائے تو انسان کی عمر میں اضافہ کر سکتی ہے۔
امریکہ کی معروف ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک طویل مدتی تحقیق کی، جس کے مطابق روزانہ ایک یا دو کپ کیفین والی کافی پینے سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی دیکھی گئی، خاص طور پر دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک کپ کافی پینے سے موت کا خطرہ 16 فیصد، جبکہ دو سے تین کپ پینے سے یہ خطرہ 17 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
یہ تحقیق 1999 سے 2018 تک جاری رہی اور اس میں امریکہ کے 46 ہزار بالغ افراد کی غذائی عادات اور مشروبات کے استعمال کا ریکارڈ جمع کیا گیا۔ ماہرین نے ان افراد کے کافی پینے کے معمولات کو ان کی صحت اور موت کے اعداد و شمار سے ملا کر تجزیہ کیا۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بغیر کیفین والی کافی (ڈی کیفیینیٹڈ) نے وہ فائدے نہیں دکھائے جو کیفین والی کافی سے حاصل ہوئے۔ ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ تحقیق میں ڈی کیفیینیٹڈ کافی پینے والوں کی تعداد کم تھی، جس کے باعث حتمی نتائج اخذ نہیں کیے جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک کافی یا وہ کافی جس میں بہت کم مقدار میں چینی یا دودھ شامل ہو، اس کے صحت پر مثبت اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔ کافی میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے اجزاء انسانی جسم کو کئی مہلک بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
تاہم تحقیق میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ اگر کافی میں چینی، کریم، فلیورڈ سیرپ یا دیگر میٹھے اجزاء شامل کیے جائیں تو اس کے فوائد ختم ہو سکتے ہیں، بلکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.