ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

خبردار!!! یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں؛ بڑی وارننگ جاری

30 جون, 2025 11:48

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر معیاری ادویات کے خلاف میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں 7 غیر معیاری ادویات کے خلاف میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، جن میں انجکشن، کریمیں، گولیاں اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔ ڈریپ کے مطابق یہ ادویات مختلف شہروں بشمول چین، کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ میں تیار کی گئیں، تاہم یہ ڈرگ لیبارٹری کے معیار پر پوری نہیں اتریں۔

پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ان ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ملی لیٹر سٹیرائل واٹر انجکشن کا بیچ نمبر 25F01 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے۔ اسی طرح اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی کا بیچ CT67 بھی غیر معیاری پایا گیا۔

مزید برآں، درد اور سوزش کے لیے استعمال ہونے والی کینابیکس کریم کا بیچ KNX270 لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری نکلا، جبکہ سرجیٹیکس لیٹکس سرجیکل گلوز کا بیچ 20241001 بھی معیار پر پورا نہیں اترا۔ علاوہ ازیں، میڈیسٹل انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ 25L608 اور سوزش و درد کے لیے استعمال ہونے والی کیناڈیکس این کریم کا بیچ F727 بھی غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق اینٹی الرجک دوا بائیٹیک 10 ایم جی کا بیچ E090 بھی معیار پر پورا نہیں اترا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ غیر معیاری ادویات بچوں، بزرگوں اور کمزور مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے فوری طور پر پنجاب کی مارکیٹوں سے ان بیچز کو ضبط کیا جائے۔

ڈریپ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری بند کرائیں تاکہ عوام کو ممکنہ طبی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔