ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کیا ناگہانی اموات کا کورونا ویکسین کے ساتھ کوئی تعلق ہے؟ اہم خبر آگئی

04 جولائی, 2025 14:15

حالیہ عرصے میں بالخصوص نوجوانوں کی ناگہانی اموات کو بعض افراد کورونا ویکسین سے منسوب کررہے ہیں۔

تاہم تاہم طبی ماہرین اس خیال کی تردید کردی ہے۔

ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کورونا ویکسین کو امراض قلب سے جوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ ہمیشہ شریانیں بند ہونا نہیں ہوتی، 25 فیصد وجوہات موروثی بھی ہوتی ہیں جب کہ کھلاڑیوں کی اچانک اموات بھی عموماً دیگر وجوہات سے ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال سے باہر کسی کو دل کا دورہ پڑے تو صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں لیکن اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر مریض کو اے ای ڈیز سے جھٹکے دیے جائیں تو 50 سے 70 فیصد تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا کہ جوان لوگوں میں دل کی بیماری بڑھنے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں اور نہ ہی ان اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔