ایک ایسی عادت جو آپ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، جانئے

ایک ایسی عادت جو آپ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، جانئے
اگر آپ صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے ہی موبائل اسکرول کرنا شروع کر دیتے ہیں اور سارا دن اپنی اسکرین سے چمٹے رہتے ہیں، تو یہ روزمرہ کی ایک ایسی عادت ہے جو آپ کی دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیوز انسانوں کو اس قدر عادی بنا رہی ہیں کہ اس سے ان کی دماغی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ تحقیق طبی جریدوں ”نیچرز“ اور ”جرنل نیورو امیج“ میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ ویڈیوز دیکھنے کی عادت صرف ایک بے ضرر تفریح نہیں، بلکہ یہ ایک بدترین لت ہے، جو انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق، شارٹ ویڈیوز دیکھنے والے افراد فیصلہ سازی کی صلاحیت میں کمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔
تحقیقی مطالعے میں 2500 سے زائد نوجوانوں کی دماغی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران تین گروپ تشکیل دیے گئے، ایک گروپ کو مختصر ویڈیوز دکھائی گئیں، دوسرے گروپ کو اس سے دور رکھا گیا، اور تیسرے گروپ کو بہت کم ویڈیوز دیکھنے کا موقع دیا گیا۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.