ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

روزانہ کتنے منٹ کی چہل قدمی آپکو کمر درد سے بچا سکتی ہے؟ جانیے

16 جولائی, 2025 13:55

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ طویل چہل قدمی انسان کو کمر درد سے بچا سکتی ہے۔

ایک حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ طویل واک کرنا نہ صرف صحت مند طرز زندگی کے لیے مفید ہے بلکہ یہ دائمی کمر درد جیسے عام مسئلے سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد نارویجن افراد کا تجزیہ کیا گیا، جن کی عمریں 20 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔

تحقیق کے دوران شرکاء نے اپنی دائیں ران اور نچلی کمر پر ایک ایکسیلرومیٹر پہنا، جس سے ان کی روزمرہ چہل قدمی کی مقدار اور شدت معلوم کی گئی۔ اگر کسی شرکاء کو تین ماہ سے زائد عرصے تک کمر میں درد رہا، تو اسے دائمی کمر درد کے طور پر رپورٹ کیا گیا۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ جو افراد روزانہ اوسطاً 78 منٹ یا اس سے زیادہ چہل قدمی کرتے تھے، ان میں دائمی کمر درد کا خطرہ 13 فیصد کم پایا گیا۔ جبکہ روزانہ 100 منٹ یا اس سے زیادہ چہل قدمی کرنے والوں میں یہ خطرہ مزید کم ہو کر 23 فیصد تک آ گیا، ان افراد کے مقابلے میں جو 78 منٹ سے کم چلتے تھے۔

تحقیق میں واضح کیا گیا کہ پیدل چلنے کی مقدار، شدت سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ یعنی وہ افراد جنہوں نے تیز رفتاری سے چلنے کے بجائے زیادہ دیر تک چہل قدمی کی، انہیں کمر درد سے بچاؤ کے زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ اگرچہ زیادہ شدت سے چلنے والوں کو بھی کچھ فوائد حاصل ہوئے، لیکن یہ نسبتاً محدود تھے۔

ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ نچلے کمر کا درد ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، خاص طور پر اُن افراد میں جو غیر فعال طرز زندگی اختیار کیے ہوئے ہیں، جیسے کہ دفتر میں کام کرنے والے افراد جو طویل وقت تک کمپیوٹر یا اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں۔

تحقیق میں "ڈیڈ بٹ سنڈروم” یعنی گلوٹیئس میڈیئس ٹینڈینوسس پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو عموماً طویل بیٹھنے، مسلسل ڈرائیونگ یا اسکرین کے سامنے وقت گزارنے کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ اس کیفیت میں پٹھے کمزور یا غیر فعال ہو جاتے ہیں، جس سے جسم کے دوسرے حصوں، خاص طور پر نچلے کمر اور گھٹنوں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔

تحقیق کاروں نے تجویز دی ہے کہ روزانہ باقاعدگی سے چہل قدمی نہ صرف مجموعی صحت بلکہ ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت کے لیے بھی ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ہے، جو ہر عمر کے افراد کو اختیار کرنا چاہیے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔