ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

خبردار!! گھی کے ساتھ یہ خوراکیں نا کھائیں

28 جولائی, 2025 16:35

گھی کو ہمیشہ سے صحت بخش خوراک کا حصہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ صدیوں پرانا یہ جزو، جو مکھن کو صاف کرکے حاصل کیا جاتا ہے، ایشیائی روایات میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

سیر شدہ فیٹی ایسڈز، وٹامن اے، ڈی اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور گھی نہ صرف کھانوں کو ذائقہ فراہم کرتا ہے بلکہ اسے متعدد طبی فوائد کا حامل بھی سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزمرہ خوراک میں ایک سے دو چمچ گھی شامل کرنا ہاضمے کی بہتری، توانائی میں اضافہ اور جلد و بالوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ہر قسم کی خوراک کو گھی کے ساتھ استعمال کرنا صحت کے لیے بہتر نہیں۔ بعض امتزاج ایسے بھی ہیں جو گھی کے فوائد کو کم کر سکتے ہیں یا حتیٰ کہ ہاضمہ خراب کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر گھی اور شہد، دونوں انفرادی طور پر سوزش کم کرنے اور جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہیں، مگر کچھ تحقیقات کے مطابق اگر یہ دونوں برابر مقدار میں ملائے جائیں تو یہ زہریلے مرکبات بنا سکتے ہیں جو طویل استعمال پر نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح دہی اور گھی کا امتزاج بھی مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔ دہی کی طبیعت ٹھنڈی اور بھاری جبکہ گھی گرم اور چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال بدہضمی، پیٹ پھولنے اور میٹابولزم میں سستی کا باعث بن سکتا ہے۔

مولی، جو خاص طور پر سردیوں میں کثرت سے استعمال ہوتی ہے، اگر گھی کے ساتھ زیادہ مقدار میں کھائی جائے تو یہ بھی ہاضمہ متاثر کر سکتی ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے تحقیق محدود ہے، لیکن روایتی تجربات میں اسے احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح کھٹے پھل جیسے مالٹا، لیموں یا آملہ گھی کے ساتھ کھانے سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ آیوروید کے مطابق یہ امتزاج جسم میں گیس، کھمب اور فاضل مادوں کے جمع ہونے کا باعث بنتا ہے، جو مجموعی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔