ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

1940 کی دہائی میں موت کے تعین کیلئے کیا جانیوالا ایم آر آئی کیا ہے؟ سائنسدانوں کی تحقیق

04 اگست, 2025 16:09

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ 40 کی دہائی میں کرائے گئے ایم آر آئی سے آپ کی حیاتیاتی عمر کے بارے میں پتا لگایا جاسکتا ہے۔

درہم شہر کی ڈیوک یونیورسٹی کے محققین کے مطابق عمر سے متعلقہ بیماریوں کی علامات ظاہر ہونے سے بھی قبل دماغ کی ساخت میں ہونے والی تبدیلیوں سے پتا چل سکتا ہے کہ انسانی جسم حیاتیاتی طور پر کتنی جلدی  بوڑھا ہو رہا ہے؟

 اس تحقیق کے ذریعے ڈاکٹرز کو الزائمر اور ڈیمنشیا سمیت کئی بیماریوں کی ابتدائی علامات کے حوالے سے پیشگوئی میں مدد مل سکتی ہے۔

بڑھاپے کی رفتار کا اندازہ لگانے والا آلہ

 سائنسدانوں کی جانب سے ایک آلہ (جسے Dunedin PACN کہا جاتا ہے) تیار کیا  گیا ہے، اس آلے کی مدد سے انسان کے جسمانی بڑھاپے کی رفتار کا اندازہ لگایا جاتا ہے، اس آلے کی مدد سے دماغ کی سطحی جگہ، گرے میٹر کا حجم اور یادداشت سے جُڑے خاص حصوں جیسے ہپوکیمپس کے سائز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ایم آر آئی اسکین آپ کی حیاتیاتی عمر اور مستقبل میں درپیش صحت کے خطرات کو کیسے پکڑ سکتا ہے؟

سائنسدانوں کے مطابق 2 ایسے افراد جن کی عمریں چاہے 45 سال ہوں لیکن اس کے باوجود ایک کا دماغ اور جسم حیاتیاتی لحاظ سے دوسرے سے چھوٹا ہو سکتا ہے۔

ڈیوک کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ حیاتیاتی طور پر تیزی سے بوڑھے ہونے لگتے ہیں ان کی دماغی تبدیلیاں عام طور پر بوڑھے افراد کی طرح ہونے لگتی ہیں۔

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ایسے مریضوں کو یادداشت کی کمی، الزائمر، فالج اور دل کی بیماریوں جیسی بیماریوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اب 40 کی دہائی کے دوران ایک دماغی اسکین آپ کی حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگا سکتا ہے، اس اسکین کے ذریعے آپ کی صحت کو درپیش خطرات کا کئی دہائیوں قبل پتایا لگایا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ دماغ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر کا جلد پتا لگانے سے ان بیماریوں کی روک تھام میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔