وہ کونسی علامات ہیں جو اگر آپ میں موجود ہوں تو ڈپریشن کا علاج کروانا چاہیے؟

Which Symptoms Indicate That You Should Seek Treatment for Depression?
ڈپریشن ایک سنجیدہ طبی عارضہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 28 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کر رہا ہے۔
یہ مرض ہر فرد کو مختلف انداز سے متاثر کرتا ہے، اس لیے اس کی علامات بھی شخص در شخص مختلف ہو سکتی ہیں۔ تاہم کچھ علامات ایسی ہیں جو اکثر ڈپریشن کے مریضوں میں نمایاں طور پر دیکھی جاتی ہیں، اور اگر یہ علامات دو ہفتوں یا اس سے زائد عرصے تک برقرار رہیں تو فوری طور پر ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔
ڈپریشن کی عام علامات میں مسلسل اداسی یا خالی پن کا احساس شامل ہے۔ متاثرہ فرد کو خوشی محسوس نہیں ہوتی اور وہ زندگی میں کسی دلچسپی سے محروم ہو جاتا ہے۔ بے بسی، ناامیدی، اور خود کو بے قدر یا بوجھ سمجھنے جیسے خیالات بھی اس بیماری کی علامت ہو سکتے ہیں۔ بعض افراد میں بلاوجہ احساسِ جرم شدت اختیار کر لیتا ہے اور وہ ذہنی توانائی کا بڑا حصہ اسی میں ضائع کر دیتے ہیں۔
ڈپریشن کے شکار افراد کو ان مشاغل میں بھی دلچسپی ختم ہوتی نظر آتی ہے جو پہلے انہیں بہت پسند تھے، جیسے سوشل میڈیا، کھیل یا دوستوں سے میل جول۔ اسی طرح غصہ اور چڑچڑاپن بھی اس مرض کی ایک علامت ہے، جو خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے۔
جسمانی طور پر ڈپریشن کی علامات میں تھکاوٹ اور نیند کے مسائل (جیسے بے خوابی یا نیند کا بار بار ٹوٹنا) شامل ہیں۔ بعض افراد نیند کی کمی کے باعث خود کو مسلسل تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد بہت زیادہ سونے لگتے ہیں۔ نیند میں یہ تبدیلیاں مزاج پر اثر ڈالتی ہیں اور توانائی کی سطح کو متاثر کرتی ہیں۔
ڈپریشن دماغی صلاحیتوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ متاثرہ افراد کو توجہ مرکوز کرنے، یاد رکھنے، اور فیصلے کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ روزمرہ معمولات جیسے کیا کھانا ہے یا کیا پہننا ہے۔ یہ فیصلے بھی ان کے لیے پیچیدہ بن جاتے ہیں۔
ڈپریشن صرف ذہنی ہی نہیں بلکہ جسمانی علامات کا بھی سبب بنتا ہے، جن میں سردرد، معدے کے مسائل اور دیگر غیر واضح جسمانی تکالیف شامل ہیں۔ مسلسل منفی خیالات، خود پر قابو نہ رکھ پانا اور خودکشی کے خیالات بھی ڈپریشن کی سنگین علامات میں شامل ہیں۔
کئی تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں میں خودکشی کی سوچ اور کوشش کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.