پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟ وجہ سامنے آگئی

How Harmful Is It to Keep a Wallet in Your Back Pocket? The Reason Has Been Revealed
اگر آپ بھی ان مردوں میں شامل ہیں جو والٹ کو پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کے عادی ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ بظاہر معمولی سی عادت دراصل آپ کی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دن بھر دفتر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا طویل وقت گاڑی چلاتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھ کر گھنٹوں بیٹھنے سے کمر، ریڑھ کی ہڈی، کولہوں، ران اور پیروں میں درد کی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔
اس عادت کے باعث ایک خاص قسم کی طبی کیفیت پیدا ہوتی ہے جسے "فیٹ والٹ سنڈروم” یا سائیٹیکا کہا جاتا ہے۔ مختلف میڈیکل جرنلز میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق یہ عادت ریڑھ کی ہڈی اور کولہے کے مسلز پر مسلسل دباؤ ڈالتی ہے جس سے اعصابی دباؤ اور درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔
بھارت کے معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ ان کے کلینک میں ہر ماہ کم از کم ایک ایسا مریض ضرور آتا ہے جسے والٹ پچھلی جیب میں رکھنے کی وجہ سے کولہوں اور ٹانگوں میں درد، جھنجھناہٹ اور سُن ہونے جیسی علامات لاحق ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مردوں میں یہ مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ریڑھ کی ہڈی انسانی جسم کی بنیادی سپورٹ ہوتی ہے اور یہ روزمرہ کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں انجام دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔ پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنا ، چاہے وہ موٹا ہو یا پتلا بیٹھنے کی سطح کو ناہموار کر دیتا ہے۔ یہی ناہمواری وقت کے ساتھ اعصاب، پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ڈالتی ہے، جو بالآخر شدید جسمانی تکلیف میں بدل سکتی ہے۔
طبی ماہرین مردوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ والٹ کو پینٹ کی اگلی جیب میں رکھیں یا کم از کم بیٹھتے وقت اسے پچھلی جیب سے نکال دیا کریں تاکہ جسمانی ساخت اور اعصابی نظام پر غیر ضروری دباؤ نہ پڑے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.