بڑھاپے میں بھی جوان رہنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آج ہی آزمائیں

Want to stay young even in old age? Try this method today!
عمر کے ساتھ خود کو جوان رکھنے کے لیے ورزش کو معمول بنانا انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، جیسا کہ جاپان میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
توہوکو یونیورسٹی کی تحقیق میں ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کے عمر پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں خاص طور پر دیکھا گیا کہ ورزش کس طرح ڈی این اے کے افعال اور حیاتیاتی عمر پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔
طبی طور پر عمر کی دو اقسام ہوتی ہیں؛ ایک کرانیکل ایج یعنی پیدائش کی تاریخ کے حساب سے عمر، اور دوسری بائیولوجیکل ایج جو جسمانی اور ذہنی افعال کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ جینز، طرز زندگی اور دیگر عوامل اس حیاتیاتی عمر کو متاثر کرتے ہیں، اور حیاتیاتی عمر بڑھنے سے مختلف بیماریوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی کہ روزمرہ کی معمولی جسمانی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی یا گھر کے کام صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، مگر باقاعدہ ورزش سے حیاتیاتی عمر کی رفتار نمایاں طور پر سست ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر دل اور نظام تنفس کی فٹنس میں بہتری حیاتیاتی عمر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
محققین نے مختلف تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور پایا کہ صرف آٹھ ہفتوں کی ایروبک یا طاقت بڑھانے والی ورزشوں سے حیاتیاتی عمر میں تقریباً دو سال کی کمی آ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، معمر افراد میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں بہتری حیاتیاتی عمر کی رفتار کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔
تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھ کر نہ صرف دل، جگر، چربی کے ٹشوز اور معدے کو بڑھاپے کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے بلکہ متعدد دیگر اعضا کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ تاہم محققین نے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ کچھ افراد کو ورزش سے دوسروں کی نسبت زیادہ فائدہ کیوں ہوتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.