بار بار جمائی لینا کس سنگین بیماری کی نشانی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Frequent yawning: Experts warn it could be a sign of a serious illness
اگر آپ روزمرہ زندگی میں بار بار جمائی لیتے ہیں یا دفتر میں دن کے دوران تیسرا یا چوتھا کپ کافی پیتے ہیں تو یہ علامات نیند کی شدید کمی کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ طویل مدتی صحت کے مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ حال ہی میں ’امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بار بار جمائی لینا نیند کی کمی کی واضح علامت ہے، جسے دنیا بھر کی 25 طبی تنظیموں نے بھی تسلیم کیا ہے۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے صدر ڈاکٹر ایرک اولسن نے کہا کہ نیند کی کمی ایک سنگین صحت کا مسئلہ ہے جس کے اثرات نہ صرف فرد بلکہ معاشرتی سطح پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ نیند کی کمی کی حالت میں گاڑی چلانا حادثات کا سبب بن سکتا ہے جبکہ کام کے دوران غلطیاں اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی ذیابیطس، دل اور گردے کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، فالج اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کو جنم دیتی ہے۔
امریکہ میں تقریباً ایک تہائی بالغ افراد دن کے دوران غیر معمولی غنودگی محسوس کرتے ہیں، تاہم زیادہ تر لوگ اسے معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کرسٹن نٹسن کا کہنا ہے کہ جو فرد پوری نیند لے چکا ہو وہ بوریت کے باوجود بھی میٹنگ میں نہیں سوئے گا۔ فلاڈیلفیا کی نیند کی ماہر ڈاکٹر گُرو بھگاوتلہ کے مطابق مسلسل نیند کی کمی دماغی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور متاثرہ افراد اپنی حالت کا صحیح اندازہ نہیں لگا پاتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کی حالت میں دماغ چند سیکنڈ کے لیے مائیکروسلیپ میں جا سکتا ہے، جو حساس حالات مثلاً ڈرائیونگ کے دوران جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں سالانہ تقریباً ایک لاکھ ٹریفک حادثات نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی کے خطرے کا اندازہ ’ایپورتھ سلیپنیس سکیل‘ جیسے ٹیسٹوں سے لگایا جا سکتا ہے، اور اگر کسی کا سکور 10 سے زائد ہو تو فوری طبی معائنہ ضروری ہوتا ہے۔
نیند کی کمی کی دیگر وجوہات میں سلیپ ایپنیا، بے خوابی، ریسٹ لیس لیگ سنڈروم، سرکیڈین ریتم کے مسائل، دائمی درد، ادویات اور غیر صحت مند طرزِ زندگی شامل ہیں۔ زیادہ کیفین کا استعمال، سونے سے پہلے شراب نوشی، منشیات کا استعمال، ورزش کی کمی اور شور یا غیر آرام دہ ماحول بھی نیند کے معیار کو متاثر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر گُرو بھگاوتلہ نے خبردار کیا کہ شراب یا بھنگ کا استعمال نیند کو بہتر کرنے کے بجائے اس کا معیار خراب کرتا ہے اور اگلے دن تھکن میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ نیند کی کمی کی علامات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کی جائے تاکہ طویل المدتی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.