ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

You'll Be Shocked to Learn the Dangers of Skipping Breakfast
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت ہڈیوں کی کمزوری اور آسٹیوپوروسس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔
جرنل آف دی اینڈوکرائن سوسائٹی میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو صبح کا ناشتہ ترک کر دیتے ہیں یا کھانے کے معمولات میں تاخیر کرتے ہیں، ان کی ہڈیاں وقت کے ساتھ کمزور پڑ جاتی ہیں، جس کے باعث فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں جاپان کے 9 لاکھ سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ناشتہ چھوڑنا، غیر متوازن خوراک، تمباکو نوشی، شراب نوشی، ورزش اور نیند کی کمی جیسے غیر صحت مند طرزِ زندگی کے عناصر آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہڈیاں ایک مسلسل عمل "ری ماڈلنگ” سے گزرتی ہیں جس میں پرانی ہڈیوں کو توڑ کر نئی بنائی جاتی ہیں، لیکن اگر جسم کو صبح کے وقت وٹامن ڈی اور کیلشیم نہ ملے تو یہ عمل متاثر ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ناشتہ نہ کرنے سے کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی کثافت کو کم کرتا ہے۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے، جو دودھ، دہی، انڈے، اناج اور گری دار میوے جیسے اجزاء پر مشتمل ہونا چاہیے تاکہ جسم کو ضروری کیلشیم اور پروٹین حاصل ہو سکیں۔
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ دن کا آغاز ایسی خوراک سے کیا جائے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے۔ ایک متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ نہ صرف ہڈیوں کی صحت بہتر بناتا ہے بلکہ مجموعی تندرستی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.