خبردار؛ باسی پیزا کھانے سے کون سی پانچ خطرناک بیماریاں ہوسکتی ہیں؟

Warning: What are the five dangerous illnesses that can result from eating stale pizza?
پیزا کے شوقین افراد کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ باسی پیزا صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیزا کمرے کے درجہ حرارت پر دو گھنٹے سے زیادہ پڑا رہے تو اس میں بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش ہو جاتی ہے، جو ہاضمے کی خرابی، پیٹ درد، قے اور اسہال جیسے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
باسی پیزا میں موجود زہریلے ٹاکسن فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں بخار، کمزوری اور متلی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، اور بعض اوقات یہ حالت اتنی سنگین ہو جاتی ہے کہ مریض کو اسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر گوشت اور پنیر والی ٹاپنگز جلد خراب ہو جاتی ہیں اور خطرات میں اضافہ کر دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ باسی پیزا میں موجود غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور منرلز وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں، اور بار بار گرم کرنے سے اس میں نقصان دہ فری ریڈیکلز پیدا ہو سکتے ہیں جو دل کی بیماریوں اور نظام ہاضمہ کے مسائل کو بڑھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، اگر پیزا پر فنگس لگ جائے تو اسے کھانے سے جلدی الرجی، خارش، دانے اور سانس لینے میں دقت جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جو کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر پیزا پر کسی قسم کی بدبو یا پھپھوند محسوس ہو تو اسے فوری طور پر ضائع کر دینا چاہیے۔ باسی پیزا نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس کا ذائقہ اور معیار بھی متاثر ہوتا ہے، جس سے کھانے کا لطف خراب ہو جاتا ہے۔ اس لیے تازہ پیزا کھانے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ صحت اور ذائقے دونوں کا خیال رکھا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.