ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

شوگر کے مریض آلو کی جگہ کون سی سبزی کھائیں؟ جس کا ذائقہ بھی وہی اور صحت بھی محفوظ

03 ستمبر, 2025 13:27

ماہرین صحت کے مطابق آلو میں موجود زیادہ نشاستہ (اسٹارچ) اور تیز اثر رکھنے والے کاربوہائیڈریٹس ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو فوری طور پر بڑھا دیتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کے لیے خوراک کا محتاط انتخاب ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے، کیونکہ معمولی سی بے احتیاطی بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو خطرناک حد تک بڑھا سکتی ہے۔ ایسے میں آلو جیسی عام اور مقبول سبزی بھی نقصان دہ بن جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرین ذیابیطس کے مریضوں کو آلو سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ آلو کا ایک ایسا قدرتی اور صحت بخش متبادل موجود ہے جو نہ صرف ذائقے میں آلو جیسا ہے بلکہ طبی فوائد کے لحاظ سے اس سے کہیں بہتر بھی ہے۔ یہ سبزی ہے کچا کیلا۔

کچے کیلے کا ذائقہ اور ساخت آلو سے مشابہت رکھتی ہے اور اسے مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے جیسے کہ سبزی، کٹلیٹ، ٹکّی، پکوڑے یا پراٹھے۔ ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کے غذائی فوائد اسے آلو کا بہترین متبادل بناتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کچے کیلے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو خون میں شوگر کی سطح کو فوری بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود ریزیسٹنٹ اسٹارچ آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کی خوراک بنتا ہے، جس سے نظامِ ہضم بہتر ہوتا ہے۔ مزید برآں، کچے کیلے میں میگنیشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پٹھوں کے درد، نیند کی کمی اور جسم کے دیگر افعال کے لیے نہایت اہم ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچا کیلا نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ اور فائدہ مند ہے، بلکہ عام افراد کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر آپ آلو کھانے کے شوقین ہیں اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں تو کچے کیلے کو اپنی غذا میں شامل کریں، جو نہ صرف آلو جیسا ذائقہ فراہم کرے گا بلکہ صحت پر منفی اثر بھی نہیں ڈالے گا۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔