ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

What Is the Best Time to Eat Yogurt for Stronger Bones? New Research Reveals
دہی ایک مقبول اور صحت بخش غذا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اس کے کئی طبی فوائد بھی تسلیم شدہ ہیں۔
اگرچہ دہی کی مختلف اقسام دستیاب ہیں، تاہم گریک (یونانی) دہی کو عام دہی کے مقابلے میں زیادہ غذائیت بخش تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود سادہ دہی، خاص طور پر بغیر چینی کے بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
غذائیت کے اعتبار سے 170 گرام دہی میں تقریباً 107 کیلوریز، 8.92 گرام پروٹین، 2.64 گرام چکنائی، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، 12 گرام قدرتی شکر اور 311 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے، جو اسے ایک مکمل غذا بناتا ہے۔ دہی کی سب سے بڑی خوبی اس میں موجود کیلشیئم ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم جز ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق دہی میں کیلشیئم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی، پروٹین اور پروبائیوٹکس بھی شامل ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دہی کھانے کا وقت بھی اس کے فوائد پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک مقررہ وقت، مثلاً ناشتے میں دہی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ورزش کے بعد دہی کھانے سے ہڈیوں کی افزائش کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کے بعد دہی کا استعمال جسم میں ہڈیوں کی دوبارہ تشکیل کو فروغ دیتا ہے۔
ماہرین غذائیت ہڈیوں کی بہتر صحت کے لیے روزانہ مناسب مقدار میں دہی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، جو ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ہے ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور طویل المدتی صحت کو بہتر بنانے کے لیے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.