کیا زیادہ مرچوں والا کھانا کھانے سے موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟

Does eating very spicy food help in losing weight?
بہت سے لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ مرچوں والا کھانا وزن کم کرنے اور موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور بھوک کو کم کرتا ہے۔
تاہم نئی تحقیق میں اس حوالے سے کچھ اہم معلومات سامنے آئی ہیں جو اس تاثر کو مکمل طور پر درست نہیں قرار دیتی۔ تحقیق کے مطابق مرچوں میں موجود کیپساسین نامی طاقتور کیمیائی مادہ صحت کے لیے بعض مسائل پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر مرچوں کے زیادہ استعمال سے خبردار کرتے ہیں۔
کیپساسین مرچ کے بیجوں اور رگوں میں زیادہ ہوتا ہے اور اس کی تیزی بعض صورتوں میں اسپتال جانے کا سبب بن سکتی ہے۔ مثال کے طور پر جنوبی کوریا کی کمپنی “سامیانگ” کی تیار کردہ فوری رامیں نوڈلز کی تین اقسام اتنی زیادہ مرچ والی تھیں کہ ڈنمارک کی نیشنل فوڈ ایجنسی نے انہیں صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
اگرچہ مرچ میں موجود کیپساسین کے کچھ حیرت انگیز فوائد بھی ہیں، جیسے کہ یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، مگر صرف زیادہ مرچیں کھانا کافی نہیں۔ ڈاکٹر ولیم لی کے مطابق کیپساسین زبان پر موجود مخصوص ریسیپٹرز کو متحرک کرتا ہے جو گرمی کا احساس دلاتے ہیں اور دماغ میں نورپائنفرین نامی نیوروٹرانسمیٹر کی رہائی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ عمل براؤن فیٹ کو فعال کرتا ہے جو کہ ایک خاص قسم کی چربی ہے اور جسم میں توانائی جلانے میں مدد دیتی ہے۔
براؤن فیٹ سفید چربی سے مختلف ہوتی ہے، جو اکثر اندرونی اعضاء کے گرد جمع ہوتی ہے اور زیادہ مقدار میں صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ براؤن فیٹ کندھے، سینے، گردن اور پیٹ کے اطراف پایا جاتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب مرچ سے پیدا ہونے والا کیپساسین اس چربی کو متحرک کرتا ہے تو یہ توانائی کے ذخائر کو جلانے کے ذریعے حرارت پیدا کرتا ہے جسے تھرموجینسس کہتے ہیں۔ اس طرح مرچوں والا کھانا جسم میں موجود سفید چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق روزانہ مرچیں کھانے سے تقریباً 116 اضافی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں، جو کہ ایک روٹی کے برابر توانائی ہے۔ اگرچہ یہ فرق بڑا نہیں مگر وزن کنٹرول کے لیے مددگار ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، مرچیں بھوک کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہیں۔ کیپساسین دماغ میں تشنگی کے مرکز کو متحرک کرتا ہے اور گھریلین ہارمون کی مقدار کو کم کرتا ہے جو بھوک کو بڑھاتا ہے، جس سے مجموعی طور پر خوراک کی مقدار میں کمی آتی ہے۔
یوں مرچوں کا استعمال وزن کم کرنے کے عمل میں ایک معاون عنصر ہو سکتا ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے، اس لیے اسے متوازن مقدار میں کھانا ضروری ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.